ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:لائٹ فشنگ پر بوٹ مالک کو 1لاکھ روپئے کا جرمانہ : ضلع انتظامیہ کا سخت قدم

کاروار:لائٹ فشنگ پر بوٹ مالک کو 1لاکھ روپئے کا جرمانہ : ضلع انتظامیہ کا سخت قدم

Wed, 24 Jan 2018 19:47:07    S.O. News Service

کاروار:24/ جنوری (ایس اؤنیوز)سرکاری سطح پر لائٹ فشنگ کو ممنوع قراردینے کے باوجود لائٹ فشنگ کے لئے لوٹی ماہی گیربوٹ کو کوسٹل گارڈ نے اپنی تحویل میں لے کر محکمہ ماہی گیر کو منتقل کیا۔ محکمہ ماہی گیر نے لائٹ فشنگ کے بوٹ مالک کو 1لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔

ملک بھر میں لائٹ فشنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اترکنڑا ضلع میں شروع سے ہی لائٹ فشنگ کی مخالفت کی جارہی تھی ان حالات میں لائٹ فشنگ کی حمایت میں کچھ ماہی گیروں کے مطالبہ کولے کر روایتی ماہی گیر بے چین تھے اور لائٹ فشنگ کی وجہ سے مچھلیوں کی نسل برباد ہونے کے علاوہ مستقبل میں مچھلیوں کی کمی ہونے کابھی دعویٰ کیا جارہاتھا۔ ان سب ہنگاموں کے درمیان ضلع انتظامیہ اورساحلی محافظ دستہ لائٹ فشنگ کے خلاف کارروائی کے لئے اقدامات کئےجارہے ہیں۔

کاروار کے پردیپ نارائن ہری کنتر کی ملکیت والی لائٹ فشنگ بوٹ کو کوسٹل گارڈ نے لائٹ فشنگ کے دوران اپنی تحویل میں لے کر ماہی گیر محکمہ کو منتقل کیاجہاں انہیں 1لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے مالک کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔

ماہی گیر محکمہ کے نائب ڈائرکٹر سنتوش کوپد نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے حکم نامے کے تحت لائٹ فشنگ کے خلاف ضلعی انتظامیہ سخت اقدامات کررہی ہے۔ پابندی کے بعدا بھی تک کل 52 معاملات درج کئے گئے ہیں اور لائٹ فشنگ میں ملوث 52بوٹوں کو فی کس 30ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئندہ دنوں میں ضلع میں ہونے ہورہی لائٹ فشنگ پر مکمل پابندی لگانے کی بات کہی۔


Share: